سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی درخواست پر سماعت، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی سی ایل خریدنے والی کمپنی نے تمام ادائیگی کر دی ہے؟چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس ۔۔۔اتصالات نے 800ملین ڈالر ابھی بھی دینے ہیں۔وکیل پی ٹی سی ایل ملازمین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 فروری 2016 16:32

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی درخواست پر سماعت، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی سی ایل خریدنے والی کمپنی نے تمام ادائیگی کر دی ہے؟چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس ۔۔۔اتصالات نے 800ملین ڈالر ابھی بھی دینے ہیں۔وکیل پی ٹی سی ایل ملازمین

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی درخواست پر سماعت کی گئی ۔پی ٹی سی ایل کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی سی ایل خریدنے والی کمپنی نے تمام ادائیگی کر دی ہے؟۔جس پر پی ٹی سی ایل ملازمین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی سی ایل خریدنے والی کمپنی اتصالات نے 800ملین ڈالر ابھی بھی دینے ہیں۔جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پھر عدم ادائیگی کی بناء پر پی ٹی سی ایل حوالے کرنے کی کیا جلدی تھی۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں