ایل این جی کی حتمی قیمت کا اعلان ایک ہفتہ تک کردینگے، چیئرمین اوگرا

جمعرات 18 فروری 2016 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ میں بتایا گیا کہ 2 سے3 سال تک ایل این جی،قدرتی گیس سے مہنگی ملے گی، ایل این جی کی حتمی قیمت کا اعلان ایک ہفتہ تک کر دیا جائے گا‘ زون ون کیلئے سی این جی گیس کی قیمت 35 روپے 17 پیسے ہے جبکہ سی این جی پر فی کلو 13 روپے 24 پیسے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فیس وصول کی جاتی ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آر کی طرف سے سی این جی مالکان سے ڈبل ٹیکس وصول کرنے پر کیبنٹ سیکرٹریٹ کی فل کمیٹی کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کنوینئر سینیٹر شاہی سید کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ اوگرا کے چیئرمین سید احمد خان اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ایل این جی کی حتمی قیمت کا اعلان ایک ہفتہ تک کردینگے اور ایل این جی کی قیمت حکومتی فارمولا کے مطابق طے کرینگے ایل این جی قدرتی گیس سے مہنگی ہو گی جو دو سے تین سال تک قدرتی گیس سے مہنگی رہے گی۔

ایل این جی پر 5 فیصد ٹیکس کی وجہ سے گیس مہنگی رہے گی۔ کنوینئر کمیٹی نے سوال کے جواب میں کہا کہ سی این جی کی قیمت میں ٹیکس وصولی کے باوجود دیگر ٹیکس کیوں وصول کئے جاتے ہیں۔ کنوینئر کمیٹی ڈبل ٹیکس وصولی کے متعلق مین کمیٹی کو اپنی سفارشات دینگے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکس وصول نہیں کر رہے۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ ایف بی آر گیس پر ڈبل ٹیکس وصول کرتا ہے لیکن مان نہیں رہا۔

ہمارے پاس پولیس نہیں ہے جو منوا سکیں۔ سفارشات دینا اختیار ہے وہ کرینگے۔ چیئرمین اوگرا نے سی این جی کی قیمتیں اور اس پر ٹیکس کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کی جس کے مطابق سی این جی پر فی کلو الیکٹریسٹی کاسٹ‘ 6 روپے‘ مارجن اور آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 10 روپے وصول کئے جاتے ہیں سی این جی پر فی کلو 11 روپے وصول ہوتے ہیں تمام اخراجات اور ٹیکسوں کو ملا کر زون کیلئے 75 روپے 82 اور زون 2 کیلئے 67 روپے 50 پیسے قیمت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں