ادویات کی قیمتوں میں اضا فہ، ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا

جمعرات 18 فروری 2016 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایم کیو ایم کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران صدر مملکت کے خطاب پر بحث کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ نے تقریر ختم کرنے کے بعد ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا اور ان کے ساتھ ایم کیو ایم کے تمام اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔(رضوان شاہ)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں