پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مارچ کو شہری دفاع کاعالمی دن منایا جائے گا

جمعرات 18 فروری 2016 17:34

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مارچ 2016ء کو شہری دفاع کاعالمی دن منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد شہری دفاع کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے چاروں صوبوں کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی یہ دن پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے مختلف عملی مظاہرے، واکس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔ قومی شاہراہوں پر شہری دفاع کی افادیت اور کردار کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ الیکٹرانک میڈیا اس دن کے حوالے سے خصوصی اشاعت کا اہتمام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں