آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور بیڈمنٹن میں لاہور نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

جمعرات 18 فروری 2016 18:19

آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور بیڈمنٹن میں لاہور نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء ) آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور بیڈمنٹن میں لاہور نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، ہاکی میں اسلام آباد نے پہلی ، سوات نے دوسری،ایبٹ آبادنے تیسری اور ملتان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، بیڈمنٹن میں لاہور نے پہلی، پشاور نے دوسری اورراولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ہاکی کے فائنل میچ میں اسلام آباد نے سوات کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 9-1 گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے نعمان جنجوعہ نے پانچ گول، محمد عثمان نے دو جبکہ حارث اور عثمان جنجوعہ نے ایک، ایک گول کیا، سوات کی ٹیم کی جانب سے واحد گول طارق نے کیا، فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لئے گئے میچ میں ایبٹ آباد نے ایک سخت مقابلے کے بعد ملتان کو 3-2 گول سے شکست دی،مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سنیئر تھے ، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز شاہد سلام اور آغا امجد اللہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے، روڈھم ہال میں کھیلے گئے بیڈمنٹن کے فائنل میں لاہور نے پشاور کو 2-0 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے مقیت طاہر، شہروز جمیل اور طلحہ جاوید جبکہ پشاور کی طرف سے حمزہ، احتشام اور زوہیب نے حصہ لیا، مجموعی طور پر پشاور بورڈ نے بوائز مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور اور اسلام آباد نے مشترکہ طور پر دوسرے پوزیشن اور فیصل آباد بورڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

20تا 22 فروری 2016ءء کو گرلزایونٹ میں پاکستان بھر کے 28بورڈ ز کے کھلاڑی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی کے مقابلوں میں شرکت کریں گے،جن میں ایبٹ آباد، میرپور آزاد جموں و کشمیر، بہاولپور، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان،فیصل آباد، گجرانوالہ ،حید رآباد، اسلام آباد، کراچی(بی آئی ای)، کراچی(بی ایس ای)،کراچی(ایس بی ٹی ای)، کوہاٹ، لاڑکانہ، لاہور(بی آئی ایس ای)، لاہور (پی بی ٹی ای)،مردان، مالاکنڈہ، میرپور خاص، ملتان، پشاور (بی آئی سی ای)،پشاور(بی ٹی ای) ،راولپنڈی، سکھر، سرگودھا، ساہی وال اور سوات شامل ہیں۔بزمی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں