قوم کو جان پر کھیل کر دہشت گردوں کا مقابلے کرنے والے بہادر سپاہیوں پرفخر ہے ، سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی آئی نائن فائرنگ واقعے کے زخمی ایف سی اہلکار سے ملاقات میں گفتگو ،3لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا

جمعرات 18 فروری 2016 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے ایسے بہادر سپاہیوں اور جوانوں پرفخر ہے جو اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو آئی نائن پولیس ناکے پر فائرنگ واقعہ میں دہشت گرد کا مقابلہ کرنے والے ایف سی اہلکار کو تعریفی سند اور3 لاکھ روپے کاا نعامی رقم کا چیک دیتے ہوئے گفتگو کر رہے تھے ۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔واضح رہے کہ زخمی اہلکاروں کیلئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ 5لاکھ روپے معاوضہ کی رقم اس کے علاوہ ہے جو کہ اہلکار کو فراہم کی گئی ۔ مذکورہ ایف سی اہلکار نے زخمی ہونے کے باوجود جوانمردی سے دہشت گردکا مقابلہ کرتے ہوئے اسکا پیچھا کیا اور پوسٹ کو مزید نقصان سے بچایا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں