پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پارلیمانی تعاون خطے میں موجود چیلنجز پر قابو پانے میں کلید ی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان آسٹر یلوی پارلیمان اور قومی اسمبلی مابین تعاون میں فروغ اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 18 فروری 2016 19:08
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین قر یبی دوستانہ تعلقات موجودہیں جو باہمی اعتماد اور اہم عالمی امور پر یکساں موقف کی بنیادوں پر استوار ہیں، پاکستان آسٹر یلیا کی پارلیمان اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان تعاون میں فروغ اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے ۔
وہ جمعرات کویہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن سے گفتگوکر رہے تھے ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان آسٹر یلیا کی پارلیمان اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان تعاون میں فروغ اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے آسٹر یلیا کی حکومت کی طرف سے پاکستانی طلبا ء کے لیے سکالر شپ میں مسلسل اضافے پر شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے پاکستان میں موجود جمہوری حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے پارلیمانی تجربات سے مستفید ہونے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے لجسیلٹوڈرافٹنگ ،تحقیق،کمیٹی سسٹم کے شعبوں میں آسٹر یلیا کی طر ف سے اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کی ا ستعداد کار میں اضافہ کے لیے ٹر یننگ کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے ہائی کمشنر کو بتایا کہ پاکستان توانائی کی پیداواراور اشیاء خوردنی کو محفوظ بنانے کے شعبوں میں ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت معدنیات اور لا ئیو سٹاک کے شعبوں میں سر مایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے آسٹریلیا کے سر مایہ کار مستفید ہوسکتے ہیں ۔ ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن نے سپیکر کو پاکستان کی پارلیمنٹ کو کامیابی سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور پائیدار تر قی کے اہداف ایس ڈی جیز کے حصول کیلے مخصوص سیکرٹر یٹ کے قیام پر مبارک دی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر تعلقات کے علا وہ پاکستان اور آسٹریلیا کے عوام میں کھیلوں کے ساتھ وابستگی مشتر کہ اقدار موجود ہیں اور دونوں ممالک دولت مشترکہ کی چھتری کے نیچے متحد ہیں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ آسٹریلیا پاکستان میں تعلیم کے فروغ، جمہوریت کے استحکام اور اقتصادی تر قی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ آسٹر یلیا پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کی استعداد کا رمیں اضافے ،زرعی و معدنی اور لا ئیو سٹاک کے شعبوں کے ماہرین کی ٹریننگ میں گہری دلچسپی رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹر یلیا پاکستان میں تعلیم خصوصا پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزارت تعلیم نے وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بجٹ بنانے کے اختیارات سونپ دیئے
پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل نہ کرنے کی درخواست پر پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹہ کی درخواستوں پر حج پر جانے ..
جعلی ڈگری پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے برطرف
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان کی ..
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس میں دو ہفتوں میں رپورٹ ..
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید ..
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کی سیکیورٹی کا پول کھل گیا
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں ”ابھرتے ہوئے جیو پولیٹیکل لینڈ سکیپ میں پاکستان“کے موضوع پر ایک روزہ ..
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا وضاحتی بیان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے