نکیال میں جاں بحق شخص کو کوئی گولی نہیں لگی ۔ سینیٹر مشاہد الله خان

جمعرات 18 فروری 2016 19:58

نکیال میں جاں بحق شخص کو کوئی گولی نہیں لگی ۔ سینیٹر مشاہد الله خان

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ نکیال میں جاں بحق ہونے والے شخص کو کوئی گولی نہیں لگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں نکتہ ء اعتراض پر انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جس جگہ جلوس نکالا گیا وہاں پر جو شخص جاں بحق ہوا اسے کوئی گولی نہیں لگی۔ اس کا پوسٹ مارٹم بھی ہوا ہے اور اس کی رپورٹ بھی موجود ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں