وزیر داخلہ نے بہادری پر ایف سی اہلکار بسمہ اﷲ خان کو تعریفی سند اور تین لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا

مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی ٗچوہدری نثار علی خان

جمعرات 18 فروری 2016 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد میں آئی نائن پولیس ناکے پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا مقابلہ کرنے والے ایف سی اہلکار بسمہ اﷲ خان کو تعریفی سند اور تین لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ قوم کو اپنے ایسے بہادر سپاہیوں اور جوانوں پر فخر ہے جو اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر داخلہ نے عزم ظاہر کیا کہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی، زخمی اہلکاروں کیلئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے معاوضہ کی رقم اس کے علاوہ ہے جو کہ اہلکار کو فراہم کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں