اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں ،سزا پوری کرنیوالے مجرم کو اسی مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کرکے عدالت پیش کردیا

عدالت نے مقدمہ سے خارج کرکے رہا کردیا

جمعرات 18 فروری 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں، عدالت سے 2010ء میں اشتہاری اور بعد ازاں مقدمہ میں سزا پوری کرنے والے مجرم کو اسی مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا عدالت نے مجرم کو مقدمہ سے خارج کرکے رہا کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے جمعرات کے روز 2006ء میں ہونے والی چوری کے مقدمے میں ایک اشتہاری ملزم نصیر حسین کو گرفتار کرکے جواد حسین عادل کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس مقدمہ میں گرفتار ہوا تھا اور اسے جون دو ہزار پندرہ میں سزا ہوچکی ہے جس پر عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے خارج کرکے بری کردیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں