ای سی سی نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی 0.3فیصد شرح 29فروری تک برقرار رکھنے، سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی
اجلاس میں سی پیک منصوبے میں توانائی کے حوالے سے خصوصی فنڈ کے قیام کا فیصلہ
جمعرات 18 فروری 2016 22:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس میں ٹیکس نادہندگان کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی 0.3فیصدکی شرح 29فروری تک برقرار رکھنے، سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ، سی پیک منصوبے میں توانائی کی خریداری کیلئے ریوالونگ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جس کیلئے حکومتی ضمانت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے نا دہندگان ٹیکس 0.3فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ریٹ کو 29فروری 2016 تک توسیع دینے کے حوالے سے تجویز کی منظوری دی۔(جاری ہے)
ای سی سی نے 60ایم ایم سی ایف ڈی ماڑی شالوگیس کی اصل الاٹ شدگان کو 22فروری سے دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز شہداد کوٹ ٹیکسٹائل مل کے 51.50 ملین قرض کی بقایا جات کی چھوٹ دینے کی منظوری دی کیونکہ شہداد کوٹ ٹیکسٹائل مل لیکویڈیٹ کی جا چکی ہے، کمپنی نے کلیم نمٹا دیئے ہیں، لیکٹو ڈیشن کی منظوری سندھ حکومت نے دی تھی۔
ای سی سی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی تجویز پر سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وزیراعظم کے انسانی حقوق کے حوالے سے معاون خصوصی، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری قانون، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا شامل ہوں گے۔ کمیٹی سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے ای سی سی کو سفارشات دے گی۔ ای سی سی نے سی پیک میں توانائی منصوبے، ریوالونگ فنڈ قائم کرنے کیلئے حکومتی ضمانت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی
شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات ،آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری ..
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت محض ایک فیصد بڑھی
مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل، پہلی باروزیرخارجہ شامل
لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
پنجاب حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کو ہائی پروفائل قرار دیدیا
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی