وزیراعظم کا اذان خان شہید ماڈل سکول میں بچوں سے دلچسپ مکالمہ،سوالات پوچھے
جمعہ 19 فروری 2016 14:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اذان خان شہید ماڈل سکول ایف ایٹ تھری میں بچوں سے دلچسپ مکالمہ اور جنرل نالج کے سوالات کر کے بچوں کوبین الاقوامی معیار کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے عزم کی عکاسی کی، وزیراعظم نے بچوں کو دل لگا کر محنت کرنے کی تلقین اور سکول انتظامیہ کوبچوں کی حوصلہ افزائی کرنے، بہتر عملے کی تعیناتی اوربچوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں پڑھنے کا شوق پیدا کیا جائے تا کہ وہ صحیح معنوں میں تعلیم حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے اذان خان شہید ماڈل سکول ایف ایٹ تھری میں مونٹیسوری کلاسز اور جدید سہولتوں کی فراہمی کا افتتاح کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے سکول کے مختلف حصوں ، لائبریری اور کلاس رومز کا دورہ کر کے بچوں سے بات چیت کی اور ان سے مختلف سوالات پوچھے۔ انہوں نے بچوں سے ”ا، ب“ اور ”اے، بی ،سی“ سنی۔
وزیراعظم نے بچوں سے جغرافیہ اور جنرل نالج سے متعلق سوالات بھی کئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایک بچے سے سوال پوچھا کہ کرہ ارض پر کتنے براعظم ہیں، جس پر پہلا بچہ تو جواب نہ دے سکا تاہم دوسرے بچے نے میدان مارلیا اور تمام براعظموں کے نام بھی بتائے، جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ایک اور بچے سے سوال پوچھا کہ سمندر کتنے ہیں، جس پر ایک بچے نے بتایا کہ 5بڑے سمندر ہیں، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے بچے کو شاباش دی اور مسکراتے ہوئے کہا کہ سب بچے ٹیسٹ پاس کر گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے سکول کی حالت کے بارے میں بھی پوچھا جس پر بچوں نے بتایاکہ پہلے سکول ”بہتر“ تھا لیکن اب ”بہت اچھا“ ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے بچوں سے دل لگا کر محنت کرنے کی تلقین بھی کی۔ وزیراعظم نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت نے جو سہولیات مہیا کی ہیں ان کی حفاظت کی جائے اور مزید بہتری لائی جائے اور بہتر عملہ بھی تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور سکے اور وہ صحیح معنوں میں تعلیم حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے آئی ایس ایس آئی کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی