چینی کنسورشیم پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
جمعہ 19 فروری 2016 14:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) چینی کنسورشیم پاکستان میں کان کنی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے ایک منصوبے میں دو ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا ، اس کنسورشیم کی قیادت چین کی مشینری انجنیئرنگ کارپوریشن کررہی ہے جبکہ یہ منصوبے اینگرو کارپوریشن آف پاکستان مکمل کرے گی ، منصوبہ کا پہلا مرحلہ 330میگاواٹ کا پاور پلانٹ ہے جو صوبہ سندھ کے علاقہ تھر میں لگایا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی کان کنی کے منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا تا کہ اس سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کے لئے کوئلہ حاصل کیا جا سکے ۔
یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جس کے ذریعے گوادر سے کاشغرتک تین ہزار کلومیٹر شاہراہ تعمیر کی جانی ہے ۔یہ بات چین کی مشینری انجنیئر نگ کارپوریشن کے صدر ژانگ چن نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کان کنی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا یہ پہلابڑا منصوبہ ہے ، توقع ہے کہ اس سے پاکستان میں معاشی ترقی کو نئی جہت ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس منصوبے کے ساتھ دیگر ملکوں میں سرمایہ کاری کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے ، یہ پاکستان میں ایک مثال بنے گا ۔چائنا ڈیلی میں شائع ہونے والے ان کے ایک بیان کے مطابق پاکستان میں یہ منصوبے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے نتیجے میں عملی شکل اختیار کررہے ہیں ۔افغان امور کے ماہر وانگ شیدا نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں زبردست کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹرول ، ڈیزل ، قدرتی گیس اور خام تیل کی درآمد پر بھاری زر مبادلہ خرچ کرتا ہے جبکہ وہ کوئلے سے صرف 0.1فیصد بجلی حاصل کرتا ہے ، اس لئے پاکستان میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان میں طلب اور رسد کے درمیان توازن پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔یاد رہے کہ چین پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبہ کے لئے 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس کا بیشتر حصہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر خرچ ہو گا ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری