اپوزیشن ادویات مافیا کے خلاف حکومت کا ساتھ د ے ،سائرہ افضل تارڑ

جمعہ 19 فروری 2016 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں پر اپوزیشن کا کردار کمپنیوں کے حق میں نظر آ رہا ہے‘ اسپتال والے کمپنیوں سے ملے ہوئے ہیں وہ حکومت اور ڈبلیو ایچ او کی منظور کردہ ادویات تجویز نہیں کرتے ہیں بلکہ فارمابیورو کی ادویات کو تجویز کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ہیپاٹاٹئس کی ادویات کی قیمت دنیا کے مقابلے میں کم سطح پر فروخت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو فارمابیورو کے ساتھ ہماری ایک میٹنگ ہونی تھی مگر وہ نہیں آئے انہوں نے کہا کہ وہ ان کے حق میں نظر آ رہا ہے جبکہ اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ ادویات کے ان مافیا کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں اور ان کے خلاف مل کر جنگ لڑیں اور ان ادویات ساز مافیا کے ہاتھ مضبوط نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہسپتال والے کمپنیوں سے ملے ہوئے ہیں وہ حکومت اور ڈبلیو ایچ او کی منظور کردہ ادویات تجویز نہیں کرتے ہیں بلکہ فارما بیورو کی ادویات تجویر کرتے ہیں جو انتہائی مہنگی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ کے نام پر فارما بیورو ڈاکٹروں کو بیرون ممالک کے دورے پر لے جاتے ہیں اور وہ ہی ڈاکٹر ان کی ادویات تجویز کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پر الزامات لگائے جاتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں میرے رشتے دار 20 لاکھ تک تنخواہیں لے رہے ہیں جو کہ بے بنیاد الزام ہے۔ مجھے اس کے بارے میں بتایا جائے کہ کونسا میرا رشتہ دار 20 لاکھ کی تنخواہ لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں