پاکستان کی ترقی میں افسر شاہی کا کردار کلیدی ہے،افسران کی ترقی میرٹ اور شفافیت کی بنیادپر کی گئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی گریڈ 22میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریوں سے ملاقات کے دوران گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 فروری 2016 16:08

پاکستان کی ترقی میں افسر شاہی کا کردار کلیدی ہے،افسران کی ترقی میرٹ اور شفافیت کی بنیادپر کی گئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی گریڈ 22میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریوں سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں افسر شاہی کا کردار کلیدی ہے،افسران کیلئے بروقت اور درست فیصلے کرانتہائی اہم ہیں،وہ اآج وزیراعظمہاؤس میں گریڈ 22میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ترقی پانے والے افسران کو مباکبادپیش کی۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسران کی ترقی میرٹ اور شفافیت کی بنیادپر کی گئی ہے۔اسی طرح ترقی کا معیارافسران کی کارکردگی، رویہ اورکردارکو بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ترقی پانے والے افسران سے عوامی مفادات کیلئے اقدامات کی توقع رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں