پاک بھارت وزرائے اعظم کی واشنگٹن میں‌ایٹمی سکیورٹی سر براہ کانفرنس میں‌ شرکت ، ملاقات کا امکان۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم آئندہ ماہ واشنگٹن میں ایٹمی سکیورٹی سربراہ کانفرنس میں امریکی صدر براک اوبامہ کی دعوت پر شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کی تجویز تاحال زیرٍ غور نہیں ہے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں ایٹمی سکیورٹی سر براہ کانفرنس 31 مارچ اور یکم اپریل کو منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں