سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کی سرکاری حیثیت کے خلاف اپیل خارج کردی

جمعہ 19 فروری 2016 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کی سرکاری حیثیت کے خلاف اپیل خارج کردی اور سابق مراعات بحال کرتے ہوئے ملازمین کو پنشن اور مراعات دینے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی سرکاری حیثیت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس امیر مسلم ہانی نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی سی ایل نجکاری سے پہلے کے ملازمین کی حیثیت سرکاری ہے ، حکومت ریاست کے اداروں کو جس طرح چاہے فروخت کر دیتی، اپنی چیز ہوتی تو ایسے فروخت نہ کی جاتی۔ عدالت نے ملازمین کی سرکاری حیثیت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ملازمین کی سابقہ مراعات بحال کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں