اسلام آباد‘ ائر یونیورسٹی میں ایس ای سی پی کا آگہی سیمینار

جمعہ 19 فروری 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ائر یونیورسٹی کے اسلام آبا د کیمپس میں طلبہ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ‘ فوائد وخطرات اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لئے سیمینار کا انقعاد کیا۔ سیمینارمیں مختلف شعبو ں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

شرکاء کو دھوکا دہی سے بچنے ‘ اپنی بچتوں کو منافع بخش بنانے کے محفوظ طریقوں اور حکومت کے منظور شدہ اداروں میں سرمایہ کاری سے آگہی پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ طلبہ کو نان بینکنگ فنانس سیکٹر میں ایس ای سی پی کے کردار اور ذمہ داریوں سے روشناس کرایا گیا۔ سیمینار کا ایک جامع حصہ میوچل فنڈ ز‘ اس کے خطرات اور فوائد ‘ موچل فنڈز کی اقسام ‘ شکایات کے تدارک کے لئے دستیاب فورم اور ایس ای سی پی کے نگرانی کے کردار سے متعلق تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں