وفاقی حکومت کا افغانستان کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ہندوستان تک تجارتی رسائی دینے پر اتفاق
افغانستان نے پاکستان کوتاجکستان کی سرحد تک زمینی تجارت کی رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے ٗ سرکاری دستاویزات افغان ٹرکوں کو واہگہ سے واپسی پر پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت ہوگی
جمعہ 19 فروری 2016 19:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت نے افغانستان کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ہندوستان تک تجارتی رسائی دینے پر اتفاق کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے درمیان زمینی تجارت کا مجوزہ معاہدہ تیار کیا گیا تھا اور اس پر دستخط ہونا تھے تاہم عین وقت پر افغانستان نے معاہدے میں بھارت کو بھی شامل کرنے کی شرط رکھ دی۔
پاکستان نے معاہدے میں بھارت کو شامل کرنے کی مخالفت کی جس کے بعد سہ فریقی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کا مستقبل غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہوگیا اور اب تک معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے ٗایسے حالات میں حکومت نے افغانستان کو بھارت تک تجارتی رسائی دینے پر اتفاق کیا ۔(جاری ہے)
سرکاری دستاویز کے مطابق اجلاس میں افغان ٹرکوں کو پاکستان کے راستے واہگہ سرحد تک سامان پہنچانے پر اتفاق کیا گیا اور افغان ٹرکوں کو طور خم اور چمن سے واہگہ سرحد تک سامان لے جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسی طرح افغانستان نے بھی پاکستان کو شیر خان بندر یعنی تاجکستان کی سرحد تک زمینی تجارت کی رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔دستاویز کے مطابق افغان ٹرکوں کو واہگہ سے واپسی پر پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ پاکستانی ٹرکوں کو تاجک سرحد سے واپسی پر مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے موجودہ منفی فہرست ختم کرنے کے لیے افغان تجویز پر غور کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے آئی ایس ایس آئی کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
مودی بھارت میں الیکشن جیتنے کے لئے ہر نا جائز حربہ استعمال کر سکتا ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔91 کوہاٹII سے دائود شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب