کچھ ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں نے دوسری بار عدالت عالیہ سے غلط بیانی کی بنیاد پر سٹے لے کر قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر دیا ،سائرہ افضل تارڑ
عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی،قیمتوں کو طے کرنے کا ایک قانونی طریقہ ہے ،وزیرمملکت کااجلاس سے خطاب
جمعہ 19 فروری 2016 21:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ادویا ت کی قیمتوں میں اضافہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی یا حکومت نے نہیں کیا ہے۔بلکہ کچھ ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں نے دوسری بار عدالت عالیہ سے غلط بیانی کی بنیاد پر stay لے کر ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت عوام کے ساتھ اس طرح کی زیادتی برداشت نہیں کرے گی ۔
قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ ادویات کی قیمتوں کو طے کرنے کا ایک قانونی طریقہ ہے ۔ پرائسنگ پالیسی کے مطابق ڈرگ پرائسنگ کمیٹی قیمتوں کا تعین ایک فارمولے کے تحت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن اس معاملے پر حکومت عدالت عظمیٰ میں ضرور جائے گی اور قیمتوں میں اس بلا اجازت اضافے کو چیلنج کرے گی ۔(جاری ہے)
اس مسئلے پر مزید بات چیت کے لیے Pharma Bureu اور PPMA کو بلایا گیا تھا جس میں PPMA نے اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ اس طرح کے مسائل افہام تفہیم سے حل ہونے چاہیے نہ یک طرف فیصلہ ہونا چاہیے۔
آج کی میٹنگ میں Pharma Bureu نے شرکت نہ کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں یکطرفہ ، بلا اجازت اور بلا جواز اضافہ کر کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے ۔وزیر صحت نے کہا ہے کہ اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ نہ کرے ۔ بلکہ وہ اس طرح کی تنقید کر کے ان کمپنیوں کی حمایت کر رہی ہے جنہوں نے بغیر کسی اجازت کے یکطرفہ اضافہ کیا ہے ۔ اس طرح حکومتی موقف کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار تقریر کرنے سے آپ عوام کاساتھ نہیں دے رہے ہوتے بلکہ الٹا حکومت کو دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔ اگر آپ عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ مل کر ان مافیاز کے خلاف کھڑے ہوں جو سٹے کی آڑ میں عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا رہے ہیں۔ سائرہ افض تارڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہیں نہ کہ کھوکھلے نعرورں پر ۔ تنقید کرنے والے بھول گئے ہیں کہ وزارت صحت نے ’’ہیپاٹائٹس سی‘‘ کی دوا جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھی ۔ دنیا میں سب سے کم قیمت پرپاکستان میں اس کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں، آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم
لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے پھر سراٹھا لیا، اخونزادہ چٹان
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،رانا تنویر حسین
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا گیا
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا