مغربی روٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان سے روڈ نکالنے کے منصوبہ میں تبدیلی کی گئی ہے، باہتر سے ڈیرہ کے راستے بلوچستان گوادر روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ھکلہ حسن ابدال سے ڈیرہ کے راستے گوادر کا راستہ بنایا جا رہا ہے، راستے کی تبدیلی سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور مواصلات کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے، منصوبہ میں اس راستے کی تبدیلی سے 22 کلومیٹر کا اضافی فاصلہ طے کرنا ہو گا،سینیٹر طلحہ محمود کا کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں روٹ کی تبدیلی پر وضاحت کیلئے وزارت مواصلات،منصوبہ بندی،اور این ایچ اے حکام کو طلب کرلیا , سندھ کے نمائندہ مراد علی شاہ نے سی پیک سے متعلق تحفظات اور تجاویز کمیٹی کو دیں، پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی راہداری کے چیئرمین مشاہد حسین کی میڈیا سے گفتگو