عبد الرشید قتل کیس:پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،16 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 20 فروری 2016 12:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سولہ مارچ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ہفتے کے روز ایڈیشنل سیشن جج عبدالقادر میمن نے غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے ان کی غیر حا ضری میں عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی جس کے جواب میں کچھ دیر بعد پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پرویز مشرف کے وکیل نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ پرویز مشرف کو سولہ مارچ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں