آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

ہفتہ 20 فروری 2016 12:39

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، کشمیر، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ہزارہ ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ پشاور، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اورساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارش مری میں 47 ملی میٹر اور راولاکوٹ میں 45،پٹن میں 40،کوٹلی میں 39، مظفرآباد میں32، بالاکوٹ اورکاکول میں 29، چلاس میں24، منگلہ میں 23، جہلم اور راولپنڈی میں22، اسلام آباد میں 20،جھنگ میں17، مالم جبہ اور سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ 11،بونجی 10، میانوالی ، منڈی بہاولدین 09، گلگت 08، لاہور ائر پورٹ،سرگودھا 06، میرکھانی 05،بہاولپور، کالام اورفیصل آباد 04، سیال کوٹ ،دروش ،چراٹ ،دیر،ساہیوال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چترال،لاہور 03،ملتان اور سیدو شریف 02،لوئر دیر ، اوکاڑہ اور پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملک میں سب سے زیادہ سردی پاراچنار میں پڑت جہاں درجہ حرارت منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ،سکردواوراستورمیں منفی 02، جبکہ دیر،کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں