پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو سماجی انصاف کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 20 فروری 2016 12:39

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو سماجی انصاف کا عالمی دن منایا گیا، جسکا مقصد ہر سطح پر لوگوں میں مساوات کا قیام ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے سال 2007 ء میں 20 فروری کو عالمی یوم انصاف قرار دیا تھا تاکہ غربت کے خاتمے، ہر کسی کیلئے سماجی فلاح و بہبود تک رسائی میں عالمی برادری کی کوششوں میں تعاون کیا جا سکے۔ پاکستان میں بھی سماجی انصاف کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ ریڈیو پاکستان سے بھی خصوصی پروگرام نشر کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں