ایل این جی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کی انرجی مکس کی ضرویات پوری کرنے کے لئے انتہائی لازم ہے، اقتصادی ماہرین

ہفتہ 20 فروری 2016 12:47

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) اقتصادی ماہرین اور صنعتکار طبقہ نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) کی درآمد کے حوالے سے کئے گئے معاہدہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت حکومت نے ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل این جی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں کی انرجی مکس کی ضرویات پوری کرنے کے لئے انتہائی لازم ہے ۔

ماہرین نے کہا کہ چین،کوریہ،جاپان،بھارت ،تھائی لینڈ سمیت یورپی یونین اور برازیل جیسی ترقی کرتی ہوئی معیشتیں ایل این جی پر منتقل ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قطر کے ساتھ 15 سال کے لئے 3.75 ملین ٹن سالانہ ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کیا ہے جس سے قومی معیشت کی ترقی اور توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں