ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری،پی ٹی ایف کا کھلاڑیوں کیلئے تربیتی کیمپ سری لنکا میں لگانے کا فیصلہ

ہفتہ 20 فروری 2016 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے رواں برس چین کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کو سری لنکن کنڈیشنز سے اچھی ہم آہنگی حاصل کرنے کیلئے تربیتی کیمپ کولمبو میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائی کی میزبانی نہ ملنے پر پاکستان اور چین کے درمیان ٹائی 4 سے 6 مارچ تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کے سیکرٹری خالد رحمانی کے مطابق سری لنکا میں تربیت سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے اچھی ہم آہنگی حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے کھلاڑیوں کی چین کے خلاف ٹائی میچز کی کارکردگی میں بھی اثر پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم26 فروری کو سری لنکا روانہ ہو گی اور اگلے روز وہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان نے گزشتہ سال چائنیزتائپے کو شکست دے کر نو برس بعد گروپ ون کیلئے کوالیفائی کیا تھا اور آئندہ ماہ شیڈول ٹائی کی فاتح ٹیم ورلڈ گروپ پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے ازبکستان کے مدمقابل ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں