نیب حکام کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا تھا ‘عبد القادر بلوچ

ہفتہ 20 فروری 2016 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نیب حکام کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا تھا ‘طویل پوچھ گچھ سے نیب لوگوں کا وقت ضائع کر رہا تھا جسے کوئی بھی منصفانہ احتساب نہیں کہہ سکتا ایک انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب کے مجاز افسران کی تحقیقات کافی نہیں کیونکہ نیب صرف افواہوں، شکوک و شبہات اور بغیر کسی ثبوت کے کچھ لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ طویل پوچھ گچھ سے نیب لوگوں کا وقت ضائع کر رہا تھا جسے کوئی بھی منصفانہ احتساب نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے نیب پر زور دیا کہ وہ اصل مجرموں کے خلاف انکوائری کرے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے نیب میں قانون سازی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں