مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے خلاف سیکیورٹی گارڈ کو کچلنے کے الزام میں مقدمہ درج

ہفتہ 20 فروری 2016 19:06

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے خلاف سیکیورٹی گارڈ کو کچلنے کے الزام میں مقدمہ درج

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے خلاف تھانہ کوہسار میں عدالتی احکامات پرسیکیورٹی گارڈ کو کچلنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق شیخ روحیل اصغر کی گاڑی نے 10 اگست 2015ء کو نجی کمپنی کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو بلیو ایریا میں کچل دیا تھا تاہم رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کا موقف تھا کہ گاڑی وہ خود نہیں بلکہ ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ ہفتہ کو تھانہ کوہسار میں شیخ روحیل اصغر کے خلاف عدالتی احکامات کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمہ نمبر 71مقتول گارڈ کی اہلیہ شاہین بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں