وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نیب کو دھمکیا ں دے رہے ہیں، اس کے پر کاٹنے کی کوشش کی گئی تو سخت مخالفت کرینگے، قومی احتساب بیورو کو آزاد اور غیر جانبدار ہونا چاہیے،خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن حکومت کے ماتحت نہیں، مکمل آزاد ہے ،صوبے میں کسی وزیریا ایم پی اے کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ، کسی کو احتساب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 20 فروری 2016 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نیب کو دھمکیا ں دے رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) جو نیب کے ساتھ کر رہی ہے وہ قابل مذمت ہے، نیب کو آزاد اور غیر جانبدار ہونا چاہیے، نیب کے پر کاٹے گئے تو سخت مخالفت کریں گے،خیبرپختونخوا میں ہمیں آزاد احتساب کمیشن بنانے میں دو سال لگے، احتساب کے راستے میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے،خیبر پختونخوا میں احتساب سیل حکومت کے نیچے نہیں، احتساب کے راستے میں آنے والی ہرترمیم کو ختم کردیں گے اور کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دینگے ،جنرل(ر) حامد خان کو حکومت سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، حامد خان کے استعفیٰ میں صوبائی حکومت سے شکایت کا کہیں بھی ذکر نہیں ،تاثر یہ دیا گیا کہ جیسے صوبائی حکومت حتساب کمیشن کے پر کاٹ رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں کسی ایم پی اے اور وزیرکے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں،صوبائی احتساب کمیشن میں اصلاحات کے لئے کمیٹی قائم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں بنی گالامیں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے، ٹیکس چوری اور کرپشن سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، ایک کسان بھی اتنا ہی ٹیکس دیتا ہے جتنا کہ ایک امیر آدمی دیتا ہے، کرپشن کے خلاف جنگ سب سے پہلا مرحلہ ہے، ہم نے پاکستان میں پہلی بار آزاد احتساب کمیشن بنایا،ہم نے احتساب کمشنرز اور احتساب کمیشن کی اسمبلی سے توثیق کرائی ہے، خیبرپختونخوا میں ایک آزاد ادارہ بنانا چاہتے ہیں،ہماری حکومت میں کوئی وزیر اعلیٰ احتساب کے عمل سے اوپر نہیں ہو گا، ہم نے فیصلہ کیا کہ احتساب کا نظام ایسا ہو گا جو حکومت کے تابع نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمیں آزاد احتساب کمیشن بنانے میں دو سال لگے، احتساب قانون میں ترمیم میں نظرثانی کریں گے، کمیٹی کا سربراہ خود ہوں گا، احتساب کے راستے میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے،جو کرپشن کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جو نیب کے ساتھ کر رہی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نیب کو دھمکیا ں دے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حامد خان کے استعفیٰ میں صوبائی حکومت سے شکایت کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے،سا بق ڈی جی احتساب کمیشن کو حکومت سے کوئی شکایت نہیں تھی ، ڈی جی کو پاورز کا ایشو تھا،سابق ڈی جی کا کہنا تھا بینکنگ کرپشن یونٹ احتساب کمیشن کا حصہ بنے۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں کسی وزیر،وزیراعلیٰ یا رکن صوبائی اسمبلی کیخلاف کوئی کیس نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ حکومتی وزیر کو پکڑا گیا،اینٹی کرپشن نچلے لیول پرکام کرتی ہے،احتساب کمیشن سیاستدانوں سے متعلق کام کرتاہے،احتساب کے راستے میں آنے والی ہرترمیم کو ختم کریں گے، مسائل کی وجہ سے احتساب کمیشن میں ترامیم لائے ۔

عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) حامد بتائیں اگر کوئی ایک رکاوٹ ڈالی ہو، کسی ایم پی اے اور وزیرکے خلاف کوئی کیس نہیں ہے، اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بن رہی ہے، نیب کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتا ہوں، اگر نیب اچھا کام کر رہی ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہیے نیب کو آزاد اور غیر جانبدار ہونا چاہیے، نیب کے پر کاٹے تو سخت مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) حامد خان کو حکومت سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، مسائل کی وجہ سے احتساب کمیشن میں اصلاحات لائے تاثر گیا کہ ہم احتساب کمیشن کے پر کا ٹ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں