اورنج ٹرین حکومت کا آخری منصوبہ ثابت ہوگا،انجن پٹری پرنہیں شہنشاہ کے اقتدارکو روندتے چلے گا‘ حکمران غلط فہمی سے جلد نکل آئینگے‘( ن) لیگ کو قرض اتارو ملک سنوارو کے ساتھ اب میٹرو بس اور اورنج ٹرین فراڈ کا بھی حساب دینا ہوگا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 20 فروری 2016 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج ٹرین حکومت کا آخری منصوبہ ثابت ہوگا،انجن پٹری پرنہیں شہنشاہ کے اقتدارکو روندتے ہوئے چلے گا، حکمران غلط فہمی سے جلد نکل آئیں گے، ن لیگ کو قرض اتارو ملک سنوارو کے ساتھ اب میٹرو بس اور اورنج ٹرین فراڈ کا بھی حساب دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ثابت کردے اورنج ٹرین دنیا کا مہنگا نہیں سستا ترین منصوبہ ہے میں عہدے سے استعفیٰ دے دونگا ورنہ خادم اعلیٰ اور انکی خوشامدی ٹیم مستعفی ہو۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکومت نے اپنا مرکز لاہور کو بنا رکھا ہے دوسری جانب حکومتی پالیسیوں نے باقی پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کی زندگی انتہائی مشکل کر دی ہے،اسو قت صوبے میں86لاکھ سے زائد نوجوان روزگار سے محروم ہیں جن میں سے47فیصد کا تعلق صرف جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہیں، حکومت غربت کے خاتمے اورنوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا نہیں کر سکی، صرف سڑکوں، پلوں ٹرینوں نہیں عوام کو بنیادی سہولتیں دینے سے صوبہ اور ملک خوشخال ہو سکتا ہے لیکن نا اہل حکمرانوں نے عوام پر خرچنے کی بجائے صوبائی وسائل کبھی تندور، پیلی ٹیکسی،گلابی بس اور کبھی کٹھی ٹرین پر لگا کر ملک میں اندھیرا کر دیا۔

بعد ازاں لاہور سکرٹریٹ میں احسن سعید میاں کی قیادت میں متاثرین اورنج ٹرین کے وفد سے ملاقات میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ لیگی وزراء اپنے اور رشتے داروں کے گھر بچانے کیلئے یتیم بچوں کی قیام گاہ دارالشفقت، پیرا شوٹ کالونی، کپورتھلہ ہا?س، جین مندر ، مومن پورہ، شالیمار باغ، چوبرجی لاہور ہوٹل ، لکشمی چوک سمیت دیگر تجارتی اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو جبری طور پر بے دخل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ابھی وقت ہے خادم اعلیٰ اپنی ضد چھوڑیں اور مفاد عامہ کا خیال رکھتے ہوئے منصوبے کو زیر زمین مکمل کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں