وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت پاکستان شماریات بیورو کا اجلاس، اجلاس میں شماریات بیورو کی گزشتہ 6مہنیوں کی کارکردگی کا جائزہ ،چیف شماریات بیورو آصف باجوہ کی افراط زر کے تازہ اشاریوں پر بریفنگ،افراط زر اور معاشی اشاریوں سے متعلق ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈارکی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 فروری 2016 21:08

وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت پاکستان شماریات بیورو کا اجلاس، اجلاس میں شماریات بیورو کی گزشتہ 6مہنیوں کی کارکردگی کا جائزہ ،چیف شماریات بیورو آصف باجوہ کی افراط زر کے تازہ اشاریوں پر بریفنگ،افراط زر اور معاشی اشاریوں سے متعلق ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈارکی ہدایت

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ اسحاق ڈار نے پاکستان شماریات بیورو کو ہدایت کی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنانے کیلئے تسلسل سے سروے کیا جائے،افراط زر اور معاشی اشاریوں سے متعلق ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ وہ پاکستان شماریات بیورو کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شماریات بیورو کی گزشتہ 6مہنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف شماریات بیورو آصف باجوہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوافراط زر کے تازہ اشاریوں پر بریفنگ دی۔ شماریات بیورو کے اعلامیہ میں قرار دیا گیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔مختلف اشیاء کی قیمتیں مستحکم یا کمی کا رجحان پایا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں