قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس 25فروری کو طلب ، مسلح افواج کے حکام شریک ہو کر دفاعی بجٹ بارے تجاویز پیش کرینگے

ہفتہ 20 فروری 2016 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس 25فروری کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں مسلح افواج کے حکام شریک ہوں گے اور اجلاس میں دفاعی بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کریں گے اور آئی ڈی پیز کی آباد کاری کے حوالے سے مالی معاملات اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین قیصر احمد شیخ کریں گے۔ کمیٹی نے پی آئی اے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی اجلاس میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ پی آئی اے کے مالی معاملات کے حوالے سے 2000سے اب تک تفصیلی طور پر آگاہ کیاجائے تا کہ آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود قومی ایئر لائن کے نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں