قومی ٹیم ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 فروری کو سری لنکا روانہ ہو گی

اتوار 21 فروری 2016 12:43

قومی ٹیم ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 فروری کو سری لنکا روانہ ہو گی

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 فروری کو سری لنکا روانہ ہو گی۔ ایونٹ یکم سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے صدر عالمگیر شیخ نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ میں محمد ثاقب، حارث طاہر اور عبدالرحیم ملک کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا چناؤ میرٹ پر کیا گیا ہے، ہمارے کیوئسٹس کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے، امید ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کیوئسٹس ان دنوں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کراچی میں جاری 41 ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ میں تجربہ کار کیوئسٹس کے ساتھ کھیل رہے ہیں جس کا انہیں بہت فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں