15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 3 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی

اتوار 21 فروری 2016 14:04

15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 3 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 3 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا ‘پاکستان پولیس ‘پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

منیجرز میٹنگ 2 مارچ کو حمیدی ہال میں ہوگی۔ چمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور چمپئن شپ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں