عمران خان چیئرمین نیب کے معاملے پر اپوزیشن جما عتو ں سے رواں ہفتے مشاورت کا آغاز کریں گے

اتوار 21 فروری 2016 14:11

عمران خان چیئرمین نیب کے معاملے پر اپوزیشن جما عتو ں سے رواں ہفتے مشاورت کا آغاز کریں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین نیب اور دیگر معاملات پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز رواں ہفتے کریں گے اور اس حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان چیئرمین نیب کے معاملے پر پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے اور انہیں اس بات پر قائل کریں گے کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے وفاقی حکومت جان بوجھ کر مشکلات پیدا کر رہی ہے تاکہ نیب پنجاب میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی نہ کر سکے عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں