آئی جے پرنسپل روڈ کی مرمت:
سی ڈی اے کے شعبہ ورکس کی مبینہ غفلت یا کرپشن، 214 ملین کے پراجیکٹ کو کاغذات میں 393 ملین کا بنا دیا گیا
اتوار 21 فروری 2016 15:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء آئی جے پرنسپل روڈ کی مرمت میں وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کے شعبہ ورکس کی مبینہ غفلت یا کرپشن کیلئے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت 214 ملین کے پراجیکٹ کو کاغذات میں 393 ملین کا بنا دیا گیا ہے ،179 ملین کی مبینہ کرپشن کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے کی جانے والی آئی جے پرنسپل روڈ کی مرمت کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو نومبر 2015 میں دیا گیا تھا جس کی تخمینہ لاگت 21 کروڑ 40 لاکھ تھی جسے کاغذات میں بڑھا کر 39 کروڑ 30 لاکھ کر دی گئی ہے جس سے حکومت کو 17 کروڑ 90 لاکھ کا نقصان پہنچا ہے ۔
واضح رہے کہ وزارت کیڈ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت کی تمام شاہراہوں کی مرمت کیلئے 5 بلین کا فنڈ مختص کیا گیا تھا تاہم اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں کی جانے والی سڑکوں کی کارپیٹنگ کا ٹھیکہ بھی 884 ملین میں” زیڈ کے بی “ کمپنی کو دیا گیا تھا ۔(جاری ہے)
مذکورہ کمپنی کی جانب سے بل میں سیکٹر ایف اور سیکٹر جی کی تمام متاثرہ سڑکوں کی کھدائی، بھرائی کے بعد کارپیٹنگ کی جانی تھی جس میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی کی سڑکوں کی کھدائی اور بھرائی کے بعد کارپیٹنگ کی گئی ہے جبکہ سیکٹر ایف کی سڑکوں کی نہ تو کھدائی اور بھرائی کے باوجود ہی پرانی سڑکوں پر نئی کارپیٹنگ کر دی گئی ہے جس سے ان تمام سڑکوں کی مدت معیاد انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے۔ان سیکٹروں کی کارپیٹنگ سے سڑکیں 4 انچ اوپر ہو گئی ہیں جس سے آئندہ ہونے والی بارشوں کے بعد قریبی گھروں میں پانی جانے کا بھی امکان ہے۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر سی ڈی اے ڈپٹی ڈی جی ورکس سجاد زیدی نے بتایا کہ 214 ملین میں آئی جے پرنسپل روڈ کی مرمت کا پراجیکٹ اکاوٴنٹس کی غلطی کے باعث 393 ملین کا بن گیا تاہم اس کو بعد ازاں درست کر لیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زیڈ کے بی کمپنی کو دیئے جانے والے ٹھیکے کی مدت 5 مہینہ ہے جبکہ 884 ملین میں مکمل ہونے والے اس پراجیکٹ میں تمام سڑکوں کی کھدائی اور بھرائی کے بعد کارپیٹنگ شامل ہے تاہم اگر ایسا نہیں کیا جا رہا تو ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حج 2024کے موقع پر حجاز مقدس میں فرائض سرانجام دینے والے معاونین کے انتخاب کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے نتائج ..
یو سی آئی نے پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کی بھر پور حمایت کرنے اور سائیکنگ کے فروغ دینے کے لیے پاکستان ..
واپڈانے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ
معروف قوال استاد شاہد علی خان نے لوک ورثہ میں قوالی پیش کر کے سماں باندھ دیا
ایف آئی اے بلوچستان کا جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈائون، چھاپے، بھاری مقدار میں دوائیاں بر آمد ، چار ..
صورتحال تشویشناک ہے، تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نیئر بخاری
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے ..
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت ..
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے