او پی ایف میں ساڑھے سات ارب روپے کی کرپشن

سکینڈل کے مرکزی کردار سید نیئر حسین بخاری بیرون ملک فرار

اتوار 21 فروری 2016 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) او پی ایف کے ساڑھے سات ارب روپے سکینڈل کے مرکزی کردار سید نیئر حسین بخاری بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں ۔ سید نیئر حسین بخاری پر او پی ایف ہاؤسنگ سکینڈل میں بھاری کرپشن کے الزامات ہیں ۔ او پی ایف میں بطور ایم ڈی انہوں نے پلاٹ اپنے نام کرا لئے تھے جو کہ غیر قانونی اقدامات ہیں سید نیئر حسین بخاری کی کرپشن کے دستاویزاتی ثبوت او پی ایف کے موجودہ ایم ڈی نے ایف آئی اے اور نیب کو فراہم کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایت پر نیب اور ایف آئی اے نے ساڑھے سات ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کی ہیں سیکرٹری او پی ایف خضر حیات خان نے پی اے سی کو بتایا تھا کہ او پی ایف کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے سابقہ ایم ڈی ایز نے خود بھی پلاٹ اپنے نام پر الاٹ کرائے تھے جبکہ او پی ایف ہاؤسنگ منصوبے گزشتہ 27 سالوں سے مکمل نہیں ہو سکے اس سکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ سید نیئر حسین بخاری سابق وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کے بہنوئی ہیں جبکہ سلیم سیف اللہ خان کے سمدھی بھی ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں