فوج کی طرح سیاست میں بھی سب سے آگے چلوں گا‘ جو حکومت ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں‘ جس ملک کے وزیر اعظم کو آلو کے بھاؤ معلوم نہ ہوں وہ کیسے خوشحالی لا سکتا ہے‘ ہر طرف بدحالی ہی بدحالی ہے ‘ عوام کیلئے نوکریاں نہیں لیکن رشتہ داروں کو لاکھوں کی نوکریوں سے نوازا جا رہا ہے‘ ہمارا منشور عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے ‘عام اور غریب آدمی کی تکالیف سے واقف ہوں ، عوام میں آنا چاہتا ہوں زبردستی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے‘ ساری صورتحال سے نمٹ لوں ‘پھر ملک کو اتنی ترقی دوں گا کہ دنیا دیکھے گی ‘ بیٹھے بٹھائے تبدیلی نہیں آ سکتی جلد عوام کے درمیان ہوں گا‘ ملک میں خوشحالی اور ترقی کیلئے قوم کا ہر فرد آگے بڑھے،آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کاورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب