دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس سروس معطل، مسافروں‌کی سہولت کے لیے فوکل پرسن مقرر،

مسافروں کی سہولت کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نفیس زکریا مسافروں‌کے ویزوں کی مدت میں‌توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع بھارتی ہائی کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 12:26

دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس سروس معطل، مسافروں‌کی سہولت کے لیے فوکل پرسن مقرر،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : دوستی بس اور سمجھتی ایکسپریش سروسز معطل ہوے کے باعث پاکستان سے گئے متعدد مسافر بھارت میں پھنس گئے ہیں۔ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن منظور میمن کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافروں کے ویزے کے معاملے پر بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کر لیا ہے۔

ترجمان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ویزے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کو تحریری طور پر بھی آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستانی مسافر قونصلر محمد الیاس سے رابطہ کر سکتے ہیں فوکل پرسن محمد الیاس نظامی سے 00911126889186 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بھارتی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بھی مسافروں کو سہولیات دی گئی ہیں۔ ذرائع بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارتی ویزا رکھنے والے مسافروں کے ویزوں میں توسیع دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوستی بس اور سمجھوتیہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے والے مسافروں کے ویزوں کی مدت ختم ہو رہی تھی۔ تاہم بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے مسافروں کے ویزوں میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن ذرائع نے بتایا کہ ویزوں میں توسیع دوستی بس اور سمجھوتی ایکسپریس سے بھارت جانے والے مسافروں کو دی گئی ہے، دونوں سروسز کی بحالی تک ویزوں میں توسیع تصور کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں