ڈی جی خان سیمنٹ کا انشورنس کے شعبہ میں ایک ارب 26کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

پیر 22 فروری 2016 12:35

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء) ڈی جی خان سیمنٹ لیمٹڈ نے انشورنس کے شعبہ میں ایک ارب 26کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے آدم جی انشورنس کمپنی میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گی۔ ڈی جی خان سیمنٹ لمیٹڈ نے پہلے ہی آدم جی انشورنس میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے تاہم کمپنی کی انتظامیہ نے اس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کمپنی انشورنس کے شعبہ میں ایک ارب 26کروڑ روپے کی مزید سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں