پرویز رشید پر کاٹنے کی باتیں کر کے نیب کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،سردار لطیف کھوسہ

پیر 22 فروری 2016 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نیب پر تنقید کے پیچھے و ہ اجلاس ہے جس میں پنجاب میں کر پشن پر تبادلہ خیال کیاگیااور نیب کی فہرست میں شامل کرپٹ عناصر میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرتعلیم رانا مشہو دکا نام سب سے اوپر تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیاہے ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ و زیراعظم کا نیب کیخلاف بیان اس کے کام میں مداخلت ہے ، پرویز رشید پر کاٹنے کی باتیں کر کے نیب کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا ، چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانا حکومت کے اختیار میں نہیں یہ اختیار صر ف سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس ہے ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک ملک کا وزیر داخلہ کہ رہا کہ گارڈ کی فائرنگ سے جج مارا گیا ، چوہدری نثار علی خان نے عدالت پر حملے کے حوالے سے الجھن پیدا کی ، یہ حملہ صرف جسٹس رفاقت اعوان پر نہیں ہے ، یہ ریاست کے انصاف کے نظام پر ایک حملہ ہے ، چوہدری نثار علی خان نے عدالت پر حملے کے حوالے سے الجھن پیدا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ چودہ لوگوں ماڈل ٹاوٴن، لاہور میں بے دردی سے قتل کیا گیا، ذمہ دار کو سزا دی گئی کیا؟ جوڈیشل کمیشن نے 14 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب کو قرار دیا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ، چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں جبکہ انکو عدالت سے مفرور قرار دیا گیا ہے ،ہم اس طرح کے ایک بیہوش حکومت کے وزیر داخلہ سے اور کیا توقع کر سکتے ہیں؟

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں