تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی

پارٹی رہنماوٴں کے اختلافات دور کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی پارٹی کے اندر اور باہر چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کے مستعفی ہونے کی باتیں ہورہی ہیں ‘ذرائع

پیر 22 فروری 2016 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب کمیشن میں ترمیم اور پارٹی میں انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

پارٹی رہنماوٴں کے اختلافات دور کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر ‘ حامد خان ‘چوہدری سرور اور شاہ فرمان پر مشتمل یہ کمیٹی پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تجویز پر بنائی گئی ‘ شاہ محمود قریشی نے تجویز دی تھی کہ ہمیں دوسروں کیلئے ایک مثال بننا ہوگا اس کے لئے ہمیں خود کو مک مکا کی سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ پارٹی کے اندر اور باہر چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کے مستعفی ہونے کی باتیں ہورہی ہیں ، اگر ایسا ہوا تو اس سے پارٹی کی ساکھ شدید متاثر ہوگی۔ کمیٹی نے شاہ محود قریشی کی تجاویز کی ورشنی میں فوری طور پر کام بھی شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں