کوئٹہ گلیڈ ایٹرز مالک نے فائنل جیتنے پر انعامی رقم دوگنی کرنے کا اعلان کردیا

پیر 22 فروری 2016 14:44

کوئٹہ گلیڈ ایٹرز مالک نے فائنل جیتنے پر انعامی رقم دوگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے مالک نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر اپنی ٹیم کی انعامی رقم دوگنی کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور عمر ایسوسی ایٹس کے ایم ڈی ندیم عمر نے اعلان کیا ہے کہ آج منگل کو پاکستان سپر لیگ کے ہونے والے فائنل میچ میں اگر ان کی ٹیم نے میچ جیت لیا تو ان کی انعامی رقم دگنی کردی جائے گی ۔ یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ایئٹرز کو عمر ایسوسی ایٹس نے 11ملین ڈالر میں خریدے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 9میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے سات میچز جیتے ہیں جبکہ دو میچز ہار چکی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں