سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی نا اہلی ،بجلی صارفین بر وقت ریلیف سے محروم ہو گئے،

پیر 22 فروری 2016 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی نا اہلی سے بجلی صارفین بر وقت ریلیف سے محروم ہو گئے،نیپرا سی پی پی اے کو پہلے بھی 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے 5فروری تک درخواست دینا تھی لیکن ابھی تک فیول ایڈ جسٹمنٹ کے لیے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی گئی۔نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ نیپرا سی پی پی اے پرپہلے بھی 10لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں