غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت کا کام نہیں،روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے،شرمین چنائے کے فلم سازی میں نمایاں عالمی اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا شرمین کی دستاویزی فلم ”اے گرل ان دی ریور“کی تقریب رونمائی سے خطاب
سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 16:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت کا کام نہیں ،روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے،تحریک پاکستان میں عورتوں نے بھی مردوں کی طرح شانہ بشانہ کام کیا،پاکستانی بیٹی شرمین عبید چنائے کے فلم سازی میں نمایاں عالمی اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے ۔
وہ آج پیر کو وزیراعظم آفس میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ”اے گرل ان دا ریور“کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب رونمائی میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ، وزراء، سفراء سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کرنے کا موضوع اُجاگر کرنے کے لیے شر مین عبید چنائے کی جانب سے کیے جانے والے اقدام کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے شرمین عبید چنائے کی قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شرمین عبیدمعاشرے کے چیلنجنگ موضوعات کا انتخاب کرتی ہیں، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کی بیٹی نے فلمسازی کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ غیرت کے نام پر قتل کے قابل نفرت اقدام کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خواتین کو ان کے حقوق دینے کے لے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام بھی خواتین کے حقوق پورے کرنے کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین کے لیے مائیکرو فنانسنگ بھی شروع کی ہے کیونکہ قائد اعظم کے ویژن کو حقیقت میں ڈھالنا میرا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے، اسلام میں عورتوں اور مردوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، تحریک پاکستان میں عورتوں نے بھی مردوں کی طرح شانہ بشانہ کام کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائد کے وژن کو پاکستان میں حقیقت بنانا میرا عزم ہے، پاکستانی قوم جانتی ہے کہ جمہوری عمل میں ہی ان کے حقوق کا تحفظ ہو سکتا ہے، وژن 2025 میں عورتوں کی خود مختاری اور ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی، دستاویزی فلم اے گرل ان دی ریور کی رونمائی مسئلے کے حل کیلئے حکومتی عزم کی عکاس ہے۔ دریں اثناںآسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نےتقریب رونمائی کے موقع پر تقریب سے خطاب اور سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنا ہو گا،میری دستاویزی فلم ایک لڑکی کے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے، غیرت کے نام پر قتل روکنے کیلئے قانون میں ترامیم ضروری ہے، آسکر میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے۔عبید چنائے نے کہا کہ منتخب سیاسی قیادت نے میرے پیغام کو سنا اور قانون سازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف اقدامات کریں گے، میری فلم کی وزیراعظم آفس میں نمائش بہت اہم ہے،فلم کا مقصد لوگوں کو باور کرانا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا کہ اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام نے عورت کو معاشرے میں اعلیٰ مقام اور کئی حقوق دیئے ہیں۔ آسکر میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے،غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنا ہو گا،میری دستاویزی فلم ایک لڑکی کے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے، غیرت کے نام پر قتل روکنے کیلئے قانون میں ترامیم ضروری ہے۔ اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر سمیت دیگر غیر ملکی شخصیات نے کہا کہ عورتوں کو حقوق دے کر قومی ترقی کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے، وزیراعظم کی طرف سے شرمین عبید چنائے کی حوصلہ افزائی احسن اقدام ہے۔واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئی ہیں،شرمین عبید چنائے ایک دستاویزی فلم پر پہلے بھی آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں، شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ تقریب رونمائی میں وزیراعظم نواز شریف، وزراء، سفراء سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔”اے گرل ان دا ریور“۔”دا پرائس آف فارگیونس“ دستاویزی فلم غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنجول میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ سے ملاقات
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
ہم سب کی کوشش اور خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن ..
راجہ ظفر الحق نے صادق خان کو تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں ..
وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف