بلاول کو بااختیار اس وقت سمجھا جائے گا جب ان کی مرضی کے فیصلے سامنے آئینگے، ناہید خان

پیر 22 فروری 2016 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو بااختیار اس وقت سمجھا جائے گا جب ان کی مرضی کے فیصلے سامنے آئینگے ،بلاول بھٹو کو اپنی ٹیم میں پارٹی سوچ کے حامل نوجوانوں کو شامل کرنا چاہیے ، اگر پارٹی کو ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی سوچ کے مطابق نہ چلایا گیا تو سب کچھ زرداری کے ہاتھ میں رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اس کا ورکر ناراض ہے اس وجہ سے پارٹی کا ووٹ بینک کم ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں صرف آٹھ فیصد پاکستان پیپلز پارٹی کا ووقت بینک رہ گیا ہے جب تک بلاول بھٹو زرداری ناراض ورکرز کو نہیں مناتے اور پارٹی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی سوچ کے مطابق نہیں چلاتے تو اس وقت تک پارٹی کے ووٹ بینک میں بہتری نہیں آسکتی بلاول بھٹو زرداری کو اب ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جس سے پارٹی میں جان آئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو اپنی ٹیم میں پارٹی سوچ کے حامل نوجوانوں کو شامل کرنا چاہیے کیونکہ اب نوجوانوں کا دور ہے ایسے لوگوں کو پارٹی سے دور رکھیں جن کی سوچ شہبد بی بی کی سوچ سے نہ ملتی ہو کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اپنی تاریخ ہے پارٹی کے دو قائدین نے شہادتیں دی ہیں اور لاکھوں ورکرز نے جیلیں کاٹی ہیں ناہید خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کو بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ کے مطابق فیصلے نہ کئے تو پارٹی کے تمام معاملات ان کے والد کے ہاتھ میں ہی رہیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں