آئی جے پرنسپل روڈ کی مرمت:
سی ڈی اے کے شعبہ ورکس کی مبینہ غفلت یا کرپشن، 214 ملین کے پراجیکٹ کو کاغذات میں 393 ملین کا بنا دیا گیا
پیر 22 فروری 2016 16:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) آئی جے پرنسپل روڈ کی مرمت میں وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کے شعبہ ورکس کی مبینہ غفلت یا کرپشن کیلئے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت 214 ملین کے پراجیکٹ کو کاغذات میں 393 ملین کا بنا دیا گیا ہے ،179 ملین کی مبینہ کرپشن کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے کی جانے والی آئی جے پرنسپل روڈ کی مرمت کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو نومبر 2015 میں دیا گیا تھا جس کی تخمینہ لاگت 21 کروڑ 40 لاکھ تھی جسے کاغذات میں بڑھا کر 39 کروڑ 30 لاکھ کر دی گئی ہے جس سے حکومت کو 17 کروڑ 90 لاکھ کا نقصان پہنچا ہے ۔
واضح رہے کہ وزارت کیڈ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت کی تمام شاہراہوں کی مرمت کیلئے 5 بلین کا فنڈ مختص کیا گیا تھا تاہم اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں کی جانے والی سڑکوں کی کارپیٹنگ کا ٹھیکہ بھی 884 ملین میں” زیڈ کے بی “ کمپنی کو دیا گیا تھا ۔(جاری ہے)
مذکورہ کمپنی کی جانب سے بل میں سیکٹر ایف اور سیکٹر جی کی تمام متاثرہ سڑکوں کی کھدائی، بھرائی کے بعد کارپیٹنگ کی جانی تھی جس میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی کی سڑکوں کی کھدائی اور بھرائی کے بعد کارپیٹنگ کی گئی ہے جبکہ سیکٹر ایف کی سڑکوں کی نہ تو کھدائی اور بھرائی کے باوجود ہی پرانی سڑکوں پر نئی کارپیٹنگ کر دی گئی ہے جس سے ان تمام سڑکوں کی مدت معیاد انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے۔ان سیکٹروں کی کارپیٹنگ سے سڑکیں 4 انچ اوپر ہو گئی ہیں جس سے آئندہ ہونے والی بارشوں کے بعد قریبی گھروں میں پانی جانے کا بھی امکان ہے۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر سی ڈی اے ڈپٹی ڈی جی ورکس سجاد زیدی نے بتایا کہ 214 ملین میں آئی جے پرنسپل روڈ کی مرمت کا پراجیکٹ اکاوٴنٹس کی غلطی کے باعث 393 ملین کا بن گیا تاہم اس کو بعد ازاں درست کر لیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زیڈ کے بی کمپنی کو دیئے جانے والے ٹھیکے کی مدت 5 مہینہ ہے جبکہ 884 ملین میں مکمل ہونے والے اس پراجیکٹ میں تمام سڑکوں کی کھدائی اور بھرائی کے بعد کارپیٹنگ شامل ہے تاہم اگر ایسا نہیں کیا جا رہا تو ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار