سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے نائب صدر کا پاشا گروپ چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری یاسین گروپ میں شمولیت کا اعلان

پیر 22 فروری 2016 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے نائب صدر سجاد الہی نے پاشا گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین ( سی بی اے) چوہدری یاسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر سجاد الہیٰ نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین جس طرح دن رات مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرر ہی ہے کوئی دوسرا گروپ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

یہی وجہ ہے کہ ہم نے سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ ہم آپ کو پوری عزت و احترام دیں گے اور آپ کے ساتھ مل کر مزدوروں کی خدمت کریں گے آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے سی ڈی اے مزدور یونین پر اعتماد کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پرامیر شاہ، راجہ غلام مرتضیٰ، امتیار الحق، راجہ قیصر ندیم ، محمد یوسف بٹ، شکیل احمد محمد اسماعیل ، ناصر عباسی، پرویز پہلوان ، خضر حیات، حاجی محمد شفیق اور دیگر پارلیمنٹ ہاؤس کے سٹاف نے بھی سجاد الہیٰ اور ان کے ساتھیوں کا مزدور یونین میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں