پاکستان اور سعودی عرب کی حکومت کے درمیان حج معاہدہ طے پاگیا ہے،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی سربراہی میں 3رکنی وفدنے سعودی حکام کے ساتھ حج معاہدہ کیا،پاکستان کے عازمین حجاج کیلئے گزشتہ برس کا کوٹہ ہی برقرار رکھا گیا ہے،رواں برس بھی ایک لاکھ 43ہزار عازمین حجاج سعودی عرب حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 19:44

پاکستان اور سعودی عرب کی حکومت کے درمیان حج معاہدہ طے پاگیا ہے،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی سربراہی میں 3رکنی وفدنے سعودی حکام کے ساتھ حج معاہدہ کیا،پاکستان کے عازمین حجاج کیلئے گزشتہ برس کا کوٹہ ہی برقرار رکھا گیا ہے،رواں برس بھی ایک لاکھ 43ہزار عازمین حجاج سعودی عرب حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) پاکستان اور سعودی عرب کی حکومت کے درمیان حج معاہدہ طے پاگیا ہے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی سربراہی میں 3رکنی وفدنے سعودی حکام کے ساتھ حج معاہدہ کیا۔ذرائع کے مطابق حج معاہدہ کے تحت پاکستان کے عازمین حجاج کیلئے گزشتہ برس کا کوٹہ برقرار رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس بھی ایک لاکھ 43ہزار عازمین حجاج سعودی عرب حج کی سعادت حاصل کرنے جائینگے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حرم شریف کی توسیع کا منصوبہ رواں برس بھی جاری رہے گا۔لیکن اس کے باوجود پاکستان کے عازمین حجاج کیلئے گزشتہ برس کا کوٹہ برقرار رکھا گیا ہے۔تاہم پاکستانی وفد کی ملک واپسی پر حج معاہدہ کے تحت حج پالیسی تیار کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں