آئیسکو عملہ صارفین کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں،سی ای او رانا عبدالجبار کی ہدایت

پیر 22 فروری 2016 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے آئیسکو سٹاف پر زور دیا ہے کہ وہ صارفین کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات کریں ،صارفین کمپنی کا قیمتی اثاثہ ہیں مطمئن صارف کمپنی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ صارفین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں او ر شکایات کا ازالہ احسن طریقے سے کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں سول لائنز کمپیلنٹ دفتر کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی حادثات سے بچاؤ کیلئے تمام حفاظتی آلات کی دستیابی اور استعمال کو یقینی بنایا جائے اورلائن سٹاف بغیر حفاظتی سامان ہر گز کام نہ کرے۔انہوں نے کمپلینٹ دفتر کے ریکارڈ اور حفاظتی آلات کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چیف آئیسکو نے راولپنڈی مڑیر حسن میں واقع واپڈا ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔اور ہسپتال میں داخل واپڈا /آئیسکو کے مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو مریضوں کا بہترین علاج اور نگہداشت کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ چیف انجئیر پی اینڈ ای واجد علی کاظمی، ایڈیشنل چیف انجئیرراولپنڈی سرکل محمد کلیم، ایڈیشنل منیجر کوآرڈنیشن جعفر مرتضی بھی موجود تھے۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں